وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ لاہور کے وفد کی ایس پی ماڈل ٹاون لاہور عمارہ شیرازی صاحبہ سے محرم الحرام میں مومنین کو انتظامیہ سے درپیش مسائل کے حوالہ سے ملاقات ہوئی جس میں سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ صدر لاہور(عزاداری ونگ) نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگِ حیات ہے اور عزادار مظلومِ کربلا ہمارے سر کے تاج ہیں عزاداروں کو انتظامیہ سے درپیش مسائل کا فوری حل درکار ہے, مجلس وحدت عزاداروں کے ساتھ ان کے حق کے لئیے ہر وقت کھڑی ہے,۔
سینئیر نائب صدر لاہور آفتاب ہاشمی صاحب نے کہا کہ پولیس کی طرف سے مومنین مختلف شکایات لے کر آتے ہیں جن میں چادر و چار دواری کے حوالے سے مسائل زیادہ ہیں, چادر و چار دواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ تعاون کرے گی, سید فیضان نقوی صاحب نے کہا کہ مجلس وحدت امن برقرار رکھنے میں تعاون کر سکتی ہے مگر مومنین کی مشکلات کا حل ہوگا تو ہی امن و امان برقرار رکھنے میں مجلس وحدت انتظامیہ کا ساتھ دی گی۔
تصدق حسین ڈپٹی سیکرٹری عزاداری ونگ لاہور نے کہا کہ ہم ہمیشہ مومنین کے حق کے لئیے کھڑے ہیں اور پولیس کے ساتھ امن امان برقرار رکھنے میں مددگار ہونگے, حیدر علی کھارا صاحب نے بھی حیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت کی نمائندگی کی, جس پر ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی صاحبہ نے یقین دلوایا کہ کسی بھی علاقہ میں پولیس کی طرف سے مومنین کو کوئی بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا, ہم دن رات عزاداروں کی سہولت کے لئیے حاضر رہیں گے۔