وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرے و ریلیاں،دختر رسول اکرم ۖ اہلبیت اطہار و صحابہ کرام کی مزارات کو مسمار کرنے کی عمل کی مذمت،لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ہم شعائر اللہ کی توہین کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں،جنت البقیع میں خاندان رسالت ۖ اور اصحاب کرام کے قبور کو مسمار کرنے والوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے،دختر رسول کریم ۖ حضرت فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا ،اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دبا ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا داعش،النصرہ،بوکوحرام ،طالبان،القاعدہ اسی نظریے اور سوچ کا حصہ ہے ،اسی سوچ نے دنیا کی امن کو تباہ اور مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کیے ہوئے ہیں،مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں علامہ ناصر مہدی،سید حسین زیدی،رانا ماجد علی،رائے ناصر علی،نجم الحسن،سید حسنین زیدی،سید زین زیدی سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیے۔
جنت البقیع میں خاندان رسالت ۖ اور اصحاب کرام کے قبور کو مسمار کرنے والوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے،علامہ حسن رضا ہمدانی