وحدت نیوز(حسن ابدال) پاکستان بھر میں جاری شیعہ نسل کشی اور خصوصا ’’شہدائے حسن ابدال‘‘ کی مظلومانہ شہادت اور کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حسن ابدال میں احتجاجی ریلی، صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ اصغر عسکری، علامہ امیر حسین جعفری، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، سیکرٹری جنرل کے پی کے علامہ سبطین حسینی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے پی کے علامہ وحید عباس کاظمی اور دیگر کی شرکت اور خطاب۔ شیعہ و سنی سمیت تمام مکاتب فکر کے اکابرین وسینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی میں حصہ لیااور صوبائی حکومت کی نااہلی کے خلاف غم و غصہ کا اظہارکیا۔