علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پر پاراچناراور نائیجیریامیں مظالم کے خلاف لاہورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

18 December 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں پاراچنار اور نائجیریا میں نہتے پرامن مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا،اسلام آباد ،لاہور کراچی،کوئٹہ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں،لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،سول سوسائٹی کے کارکنان شریک ہوئے،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن ،مدارس جعفریہ اور دیگر مذہبی جماعتوں کے اراکین بھی مظاہرے میں شریک تھے،مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی رہنماوُں علامہ ابوذر مہدوی،علامہ محمد اقبال کامرانی،علامہ اسد عباس نقوی،علامہ سید حسین نجفی نے کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکمران مخلص نہیں ،نیشنل ایکشن پلان کے نام پر عوام کو بیووقف بنایا جا رہا ہے،دہشت گرد کالعدم جماعتوں کو مکمل آزادی کے ساتھ سیاسی عمل میں شریک کر کے حکمرانوں نے بتا دیا ہے کہ ہمیں ملکی مفادات اور عوامی تحفظ سے کوئی سروکار نہیں،پاراچنار،جیکب آباد اور چھلگری میں ہماری نسل کشی کی گئی،لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے،ہم اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ ہماریہ نسل کشی میں بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں،اور حکمران جماعت ان طاقتوں کے غلام ہیں،داعش،طالبان،النصرہ،بوکوحرام اور لشکرجھنگوی کے سرپرستوں اور فنانسرز کے نام نہاد اتحاد میں شامل ہو کر حکمرانوں نے شہیدوں کے خون سے غداری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ان دہشت گردوں کی سرپرستی کون کرتا رہا ہے،ناعاقبت اندیش حکمران ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں،ہم ہر ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے،خواہ اس راہ میں ہمیں اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے، انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں اسلامی موومنٹ کے پرامن مسلمانوں پر اسرائیلی نواز نائجیرین  افواج کا حملہ اور ہزاروں افراد کی بے دردی سے قتل عام کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظالمانہ اقدام پر نائجیرین حکومت پر سفارتی دباوُڈالیں اور بے گناہوں کے قتل عام پر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کریں،اسلامی موومنٹ نائجیریا کے رہنما آیت اللہ زکزکی اور ان کے اہلخانہ کو باحفاظت رہائی دلوانے میں تمام مسلم امہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور حکومت کو ایک پیچ پر آنا چاہیئے،جو ہمیں بلکل بھی نظر نہیں آتے۔

مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے آقاوُں کی خوشنودی کے لئے شیعہ نسل کشی پر خاموش ہے،نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہمیں دیوارسے لگایا جارہا ہے،ہم ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں،پنجاب ،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ سمیت گلگت بلتستان میں دہشت گرد کالعدم تکفیری گروہ کی حکومتی سطح پر سرپرستی اس بات کی دلیل ہے کہ شیعہ نسل کشی ایک منظم منصوبے کا حصہ ہے،انشااللہ ہم دشمنوں اس اس ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،پاکستان کے دشمن پاکستان کے فطری دفاع ملت تشیع کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کرسکتے،مظاہرین سے انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین محمد شفیق رضا قادری،آئی ایس اور لاہورڈویژن کے رہنماوں،مدارس جعفریہ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا،مظاہرے میں بڑی تعدا میں خواتین ،بچے اور بزرگ افراد شریک تھے ،بعد ازآں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree