وحدت نیوز (کراچی) شریف برادران کی بادشاہت کا تختہ اُلٹ گیا ہے، اسلام آباد غرہ بن گیا، نواز حکومت نے عورتوں اور معصوم بچوں پر ظلم و بر بریت کر کے تاریخی داستان رقم کردی، انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندگان کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، پرامن شرکاء اور آزاد میڈیا پر ریاستی دہشتگردی کیا انصاف و قانون کے علمبرداروں کو نظر نہیں آتی، آزاد عدلیہ کے گن گانے والوں کی زبانیں بند اور آنکھوں پر پٹی بند گئی ہے، ملکی 18 کڑور عوام نے نواز حکومت ک جانب سے نہتے مظلوم عوام پر گولیاں چلانے کی مذمت کی، ریاستی دہشتگردی میں شہید ہونے والے شہدائے انقلاب کا خون رنگ لائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ مختار امامی، علامہ باقر زیدی، علامہ حسن ہاشمی، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سنی اتحاد کونسل طارق محبوب صدیقی، مفتی اقبال نقشبندی، حاجی اقبال، صاحبزادہ اظہر رضا، مرکزی رہنما سنی تحریک مطلوب اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل اور سنی تحریک کی جانب سے نمائش چورنگی پر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ حکومت اپنی اخلاقی قدریں بھی کھو چکی، اسلام آباد کی سڑکیں فلسطین غزہ کا منظر پیش کرنے لگی، نواز حکومت نے معصوم عورتوں اور بچوں پر گولیاں چلا کر یہودیوں سے بھی بدتر سلوک کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک، ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ق، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے قائدین کی جرأت و بہادری اور استقامت قابل دید ہے، گو نواز گو کا نعرہ حتمی ہے، شریف خاندان کی بادہاشت کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اسلام آباد میں خون کی ہولی کھیل کر حکمران اپنے اقتدار کو نہیں بچا سکتے، ریاستی بربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ہم اپنا پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے، مسلم لیگ ن نے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر دی ہے، یہ ضیاء الحق کے باقیات ظلم جبر کیساتھ اپنی بادشاہت کو بچا نہیں سکتے، ہم ظلم کے ذریعے جھکنے والے نہیں، انشااللہ خون کے آخری قطرے تک ان ظالم حکمرانوں کیخلاف میدان میں حاضر رہیں گئے۔
علامہ مختار امامی سمیت دیگر رہنماؤں نے اسلام آباد ریاستی اداروں کی جانب سے میڈیا پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو حق و سچ گوئی کی سزا دی گئی، صحافتی تنظیموں اور میڈیا مالکان سمیت فیلڈ میں موجود رپوٹرز، کیمرہ مین اور دیگر عملے پر تشدد کر کے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، تشدد کے ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نواز حکومت نے یہ گھناؤنی حرکت کرکے سابقہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ واضح رہے مجلس و حدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی سمیت ملک گیر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی سمیت اندرون سندھ حیدرآباد، ماتلی، بدین خیرپور ناتھن شاہ، مورو، نواب شاہ، رانی پور، خیرپور، سکھر، سہون، ٹھٹھہ، ٹنڈوالیار، ٹنڈو محمد خان میں بھی کارکنان و عوام سراپا احتجاج ہیں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔