وحدت نیوز(کوٹری) پولیس کا مؤقف ہے کہ جلوس عزا کو فی الفور بند کیا جائے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی و دیگر رہنما بھی کوٹری پہنچ چکے ہیں۔پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے کوٹری میں کالعدم تنظیم کے پریشر پر پولیس نے بانی مجلس عزا سید محبوب شاہ کو گرفتار کرلیا، جھوٹا مقدمہ درج، 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نہ نکالنے کے لئے دباؤ دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میں پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم کے پریشر کے بعد اہل علاقہ باالخصوص بانیان مجلس عزا کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں پولیس نے آج صبح 8 محرم الحرام کے جلوس عزا کے بانی سید محبوب شاہ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ جلوس عزا کو فی الفور بند کیا جائے۔
پولیس کے اس بیان کے بعد اہل علاقہ کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی و دیگر رہنما بھی کوٹری پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر موجود اہل علاقہ سے گفتگو میں یعقوب حسینی کا کہنا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے اور ہم اپنی شہ رگ کی حفاظت کریں گے، جلوس عزا کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے سن لیں کہ یہ جلوس عزا کسی بھی صورت نہیں رکیں گے۔