قانون نافذ کر نے والے ادارے مذہبی مقدسات کی توہین کر نے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں،مولانا غلام شبیر کانیو

19 December 2013

وحدت نیوز(ماتلی) سندھ کے مختلف اضلاع میں تکفیری دہشت گرد مسلسل مقدسات اسلامی کی توہین میں مصروف ہیں ، ماتلی میں  شبیہ ذوالجناح اور علم حضرت غازی عباس علمدارعلیہ السلام کو آگ لگانے کی مضموم کوشش کی پر زور مذمت کر تے ہیں ، انتظامیہ مذہبی مقدسات پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو لگام دے ، علم مبارک اور ذوالجناح پر حملہ کر نے والے دہشت گردوں فوراً گرفتار کیا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے یوتھ سیکریٹری یاسرعباس،صوبائی معاون سیکریٹری تنظیم سازی کاظم حسین اور مولانا غلام شبیر کانیو نے ماتلی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ماتلی میں درگاہ ذمردفقیر پر تکفیری گروہ کے حملے میں شبیہ ذوالجناح امام حسین علیہ السلام اور علم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو آگ لگا کر جلانے کی ناکام کوشش کی ذوالجناح کو جلانا  مقدسات کربلا  کی توہین ہے ہمارے صبر کو آزمایا نہ جائے ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں اور اگر انتظامیہ نے فوری طور پر اقدامات نہ اٹھائے تو شہر کے حالات خراب ہو سکتے ہیں جس کی تما م تر ذمہ داری  انتظامیہ اور حکومت پاکستان پر ہوگی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree