ماہ محرم الحرام سے قبل شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ باعث تشویش ہے، علامہ صادق رضا تقوی

30 September 2013

وحد ت نیوز  ( کراچی) کراچی میں بے قابودہشت گردوں کو لگا م ڈالنے میں ناکامی سندھ حکومت کی نااہلی ہے ، مسجد آل محمد (ص) کے ٹرسٹی جواد حسین کی ڈرائیور سمیت شہادت قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، دو روز میں دو اہم شیعہ شخصیات کا قتل انتہائی تشویش کا باعث ہے ، صوبائی حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ شہید جواد حسین اورشہید علامہ کاشف زیدی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم جیسے جیسے نذدیک آرہا ہے ، شیعہ ذاکرین، ٹرسٹیز اور عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جو اچھی نشانی نہیں ہے ، بعض کالعدم گروہ حالات کو ایک مرتبہ پھر فرقہ واریت کی جانب دھکیلنے کی مضموم کوشش میں مصروف ہیں ، جن کا مقصد ماہ محرم الحرام سے قبل کراچی میں حالات کو بگاڑ کر نقص امن کا مسئلہ کھڑا کر نا ہے تا کہ عزاداری کو سبوتاژ کیا جاسکے ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ان جانب توجہ کریں ، اور شیعہ عمائدین کے قتل عا م میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور موثر کاروائی کے احکامات جاری کریں۔

علامہ صادق رضا تقوی نے حکومت سندھ سے مسجد آل محمد (ص) نارتھ کراچی کے ٹرسٹی شہید جواد حسین اور ذاکر اہل بیت علامہ کاشف زیدی کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا کہ اگر کراچی میں دہشت گردی کے واقعات نہ رکے تو ملت جعفریہ اپنا احتجاج رکارڈ کر وانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree