وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کے سیکریٹری جنرل حسن رضاکے ماموںڈاکٹر حیدر عسکری کے بہیمانہ قتل کی پرزورالفاظ میں مذمت کی ہے ۔وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حیدر عسکری کا قتل قومی نقصان ہے، اس قبل بھی ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں محب وطن انسان دوست قابل ڈاکٹر و سرجن،انجینئر ،ماہر ین تعلیم ،علماء و اکابرین کو دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی بھیٹ چڑھایا گیا جو اس ملک و قوم کا سرمایہ تھے لیکن بد قسمتی سے آج تک ان کے پیارے انصاف کے متلاشی ہیں اور قاتل ا?زاد گھوم رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محرم الحرام سے قبل ڈاکٹر حیدرعسکری کی ٹارگٹ کلنگ یہ ثابت کرتی ہے کہ شہر میں اب بھی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کا مضبوط نیٹورک موجودہے۔سندھ حکومت محرم الحرام میں کسی بڑے سانحے سے بچنے کیلئے فوری طور پر ڈاکٹر حیدرعسکری کے قاتلوں کا سراغ لگائے اور سازش کا پردہ فاش کرے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پٹیل اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر حیدرعسکری کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے انکار کرنا بدترین غفلت اور نااہلی ہے۔ شہید ڈاکٹر حیدر عسکری کو جس وقت پٹیل اسپتال منتقل کیا گیا وہ حیات تھے اگر اسپتال انتظامیہ انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرتی تو ان کی جان بچ سکتی تھی لیکن دوسرے اسپتال منتقل کرنے کے دوران خون زیادہ بہہ جانے کے باعث ان کی شہادت واقعے ہوئی۔سندھ حکومت پٹیل اسپتال کی اس غفلت کا فوری نوٹس لے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔