امام حسینؑ کا راستہ،عزت و شرف کا راستہ ہے،علامہ باقر عباس زیدی

01 September 2019

وحدت نیوز(کراچی) امام حسینؑ نے فرمایا کہ میں اپنے جد کی امت کی اصلاح کے لئےقیام کر رہا ہوں،امام حسینؑ کا قیام ،کائنات میں موجود تمام برائیوں کے خلاف تھا، اور تمام اچھائیوں اور فضائل کے اپنے صحیح مقام پر آنے کے لئے تھا۔ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے محرم الحرام کی مناسبت سے جاری ہونے والے اپنے خصوصی پیغام میں کیا ۔

 علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا یہ قیام تمام باطل کے مقابلے میں تمام حق کے لئے ہے۔آج بھی امامؑ کا راستہ عزت و شرف کا راستہ ہےاور انکے مقابل جو بھی راستہ ہے وہ ذلت و رسوائی کا راستہ ہے،جو کہ بدبختی اور دنیا و آخرت کی ناکامی کی طرف لے جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج بھی جو قوتیں امام حسینؑ کے نظریہ اور تعلیمات سے منسلک ہیںوہ کامیاب تھیں،ہیں اور انشاء اللہ رہیں گی اور یہی قوتیں انشاء اللہ زمین ہموار کریں گی،اور دنیا کے جتنے بھی طاغوت اور ظالم ہیں ،انھیں شکست ہوگی۔

 علامہ باقر عباس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ حق و باطل کی یہ جنگ جسکا آغاز 1400 سال قبل ہوچکا ہے ،اپنے آخری مراحل میں یعنی آہستہ آہستہ فرزند امام حسینؑ،امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہم شریف کے ظہور کے لئے زمین ہموار کر رہی ہے۔خداوند عالم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ یہ محرم بھی مومنین کے ایمان کو کربلائی بنا دے،اور ہم سب انشاء اللہ کربلائے عصر میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ شریف کے حامی و ناصر ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree