وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر مین جاری شیعہ نسل کشی ، کوئٹہ میں زائرین پر طالبان کے حملے اور کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، سجاول میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کے زونل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی، شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو نے کہا کہ ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف زمین تنگ کر نے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی ، کوئٹہ ، ڈی آئی خان ، لاہور،راولپنڈی، خیر پور سمیت ملک بھر میں چن چن کر شیعہ فعال شخصیات کو نشانہ بنایاجا رہا ہے، کوئٹہ میں زائرین پر پے در پے حملے کیئے جارہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، طالبان جانور ہیں ، ان سے زبان نہیں بندوک سے بات کی جائے، کراچی میں ایک لسانی جماعت مسلسل ہمارے فعال شیعہ کارکنان کو دھمکیاں دے رہی ہے، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کے قتل میں اسی لسانی جماعت میں شامل تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں ، یہ کوئی مفروضہ نہیں ہے، پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایسے ٹارگٹ کلرز گرفتار کیئے ہیں جو شیعہ اور سنی دونوں مکتب کے لوگوں کے قتل میں ملوث ہیں ۔