وحدت نیوز (شکارپور) جامع مسجد کربلائے معلیٰ میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے وارثان نے بارہ رکنی شہداء کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کی سربراہی مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کریں گے، جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں مولانا سکندر علی دل، مولانا سید ہمت علی شاہ، فدا حسین، سید عابد شاہ ودیگر شامل ہیں ، کمیٹی کی قیام کی بنیادی وجہ سانحہ کےبعد حکومتی غیر سنجیدہ رویہ ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور دہشت گرد مدارس کے خلاف فوجی آپریشن کا نہ ہونا ہے۔