خیر العمل فائونڈیشن (شعبہ ویلفیئر) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور آئی ایم آئی پاکستان کے اشتراک عمل سے فری ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کیمپ امام بارگاہ در زہرا ؑشمائیل ہومز میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر جعفرطیار اور غازی ٹاون یونٹ کی جانب سے لگایا گیا جس میں بلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب و مسلک 800افراد کوہیپاٹائٹس سے بچاوکے ٹیکے مفت لگائے گئے،دوسری جانب ایک فری ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کیمپ امام بارگاہ علی ابن ابی طالب ؑ آثار قدیمہ چوکنڈی بن قاسم میں بھی لگایا گیا جس میں بلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب و مسلک 400افراد کوجن میں خواتین ، بزرگ، مرد، بچے اور جوان شامل تھے کو ہیپاٹائٹس سے بچاو کے مفت ٹیکے لگائے گئے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی، سیکریٹری فلاح وبہبوداسد علی، سیکریٹری روابط سعید رضا اور ڈپٹی سیکریٹری امور سیاسیات ڈاکٹر ملک ضمیر حسن نے کیمپ کا دورہ کیا۔ احسن عباس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماری سے بچاو کی یہ مہم جاری رہے گی، اب تک مجموعی 1850افراد کو مفت ٹیکے لگائے گئے ہیں، انشاء اللہ مزید علاقوں میں بھی ویکسینیشن کیمپ لگائے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھوکراپار میں حفاظتی ٹیکوں کا دوسرا مرحلہ یکم مارچ بروز اتوار ہو گا جبکہ شمائیل ہومز اور چوکنڈی میں دوسرے مرحلے کے ٹیکے 22مارچ کو لگائے جائیں گے۔