وحدت نیوز (میرپورخاص) پیمرا کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی وصال اردو چینل کے خلاف تادیبی کاروائی نہ کرنا قابل افسوس ہے ، حال.ہی میں اس نجی چینل پر مسلک اہل تشیع پر شتم طرازی کی گئی پیمرا نوٹس لے . ان خیالات کے اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید بشیر شاہ نے اپنے ایک مذمتی بیان کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف مسالک فقہوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ایک گلدستہ ہے . لیکن کالعدم تنظیمات سے تعلق رکھنے والے وصال چینل کااہل تشیع کے خلاف غلیظ پروپگنڈا، عسکریت پسندی اور فرقہ ورانہ نفرت پھیلانے اور دہشت گردی کی ترویج می مصروف ہے ،کالعدم تنظیمات سے تعلق رکہنے والے افراد ایک مکتب فکر کی دل آزاری کر رہے ہیں . پیمرا کی جانب سے اس نجی چینل کے خلاف کاروائی نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے . مجلس وحدت مسلمین اس کی پرزور مذمت کرتی ہے اور اس چینل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔