ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کی عوامی اتحاد پارٹی کے قائدین سے ملاقات

17 January 2017

وحدت نیوز (بیٹوجتوئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی سابق وزیراعلیٰ سندہ، عوامی اتحاد پارٹی کے قائد لیاقت علی جتوئی کی دعوت پر بیٹوجتوئی پہنچے ۔بیٹوجتوئی میں ہونے والی ملاقات میں اے آئی پی کے مرکزی چئیرمین سینیٹر صداقت علی جتوئی ، ولایت علی خان جتوئی، مرکزی ترجمان غلام عباس مہیسر و دیگر رہنماء موجود تھے۔
                   
 اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے، ہم سندہ سطح پر دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لئے ہم فکر جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ جبکہ حیدر آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی تھی۔ اسلام دشمن سامراجی قوتیں ، مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں، جبکہ تکفیری دھشت گرد ، سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن کر بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔  داعشی دھشت گردوں کی تشکیل اور سرپرستی شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں ہوئی ہے۔
                      
انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دھشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ،  دھشت گردوں کے ہاتھوں اب تک اسی ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے،  مجلس وحدت مسلمین نے دھشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ملک گیر دھرنوں سے لے کر وارثان شہدائے شکارپور کے ہمراہ تاریخی لانگ مارچ ملک دشمن دھشت گردوں کے خلاف پرامن جدوجہد کی اعلیٰ مثالیں ہیں۔ہم ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیے دھشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمارا ساتھ دیجئے۔
                     
اس موقع پر عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین صداقت علی جتوئی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی دھشت گردی کے خلاف جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سندہ سطح پر اشتراک عمل پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ حکمران جماعت کی کرپشن کے باعث سندہ کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔ عوام پیپلز پارٹی سے خفا اور متبادل کی تلاش میں ہیں۔ متبادل وہی ہوسکتے ہیں جو کرپشن اور دھشت گردی کے سد باب کے لئے واضح ایجنڈا رکھتے ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree