سندھ کے غیور عوام جمعتہ الوداع یوم القدس کو امام خمینیؒ کے فرمان پر جوک در جوک گھروں سے نکلیں گے، علامہ مقصودڈومکی

22 June 2017

وحدت نیوز(کراچی) مظلوم فلسطینیوں کے لئے آخری سانس تک صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے، یہ ہمارا مذہبی فریضہ اور عین عبادت ہے، یوم القدس کو متنازعہ بنانے والے صہیونی و امریکی آلہ کار ہیں جو ان کے ٹکروں پر پلتے ہیں، کشمیر اور فلسطین میں فرزندان توحید عالم کفر کے مقابلے میں سینہ سپر ہیں،سندھ کے غیور عوام جمعتہ الوداع یوم القدس کو امام خمینیؒ کے فرمان پر جوک در جوک گھروں سے نکلیں گے مظلومین جہاں سے منسوب اس دن کو متنازعہ بنانا اسرائیل، امریکہ اور بھارت کی خوشنودی حاصل کرنا ہے جو مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاؤس سولجر بازار میں یوم القدس کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ہر ظالم کیخلاف اور ہر مظلوم کے حمایت میں بلا رنگ و نسل و مذہب سینہ سپر رہی، ہم قبلہ اول کو فراموش کرنے والوں کو مسلم امہ کا دشمن تصور کرتے ہیں، سندھ بھر میں انشاءاللہ 500 سے زائد مقام پر یوم القدس جلوس برآمد ہونگے، انتظامیہ ان مظلومین جہاں کی حمایت میں نکلنے والے جلوسوں کو تحفظ فراہم کرے اور ان جلوسوں کے راستے میں خلل نہ ڈالے، ہم اس دن کو دینی فریضہ سمجھ کر مناتے ہیں اور یہ ہماری ماہ صیام میں عبادت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی و مغربی طاقتیں دنیا میں پے درپے شکست سے دوچار ہورہے ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جلد ہی مسلم امہ ظالموں کے قبضے سے قبلہ اول کو آزاد کرائے گی اور انشاء اللہ اسرائیل اور امریکہ کی نابودی کا منظر جلد ہم اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree