وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے سانحہ سیہون،جیکب آباد اور شکارپور میں ملوث دہشتگردوں کو رہا کردینا ایک مجرمانہ غفلت ہے،دہشتگردوں کے اعترافی بیانات کے بعد پولیس نے بھاری رشوت لے کر عدالتوں میں غلط بیانی کی اور ثبوط مٹادیئے،انہوں نے مذید کہا کہ سانحہ شکارپور کے 72،سیہون کے 100 اور جیکب آباد کے 28 شہداء کے ورثاء انصاف کیلئے حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں جبکہ سانحہ سیہون کے سہولت کاروں کا تانہ بانہ سیاسی پارٹی کے ایم این اے اور کونسلر سے ملتا ہےجنہیں رہا کردیا گیا،سانحہ سیہون،جیکب آباد اور شکارپور کے بدنام زمانہ دہشتگردوں کو بھاری رقم لیکر پولیس نے رہا کردیا۔
انہوں نے مذید کہا کہ انسانوں کی زندگی سے کھیلنے والے دہشتگردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے جائیں اور یہاں پہ میں.عسکری قیادت سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا فوجیوں کا خون.اور.ہمارا خون پانی ہے؟ عسکری قیادت پر پورا بھروسہ ہے پر وہ خود انصاف کرے کہ جب ان پر حملہ ہوتا تو مجرمان کو پھانسیاں اور ہم پر حملہ کرنیوالے آزاد کیوں ہوجاتے؟اور یہی سوال میں عدلیہ سے بھی کرنا چاہتا ہوں کہ سرعام لوگوں کو دہشتگرد قتل کرتے ہیں وہ عدلیہ سے کیسے رہا کیئے جاتے ہیں ؟علامہ مقصود ڈومکی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 14 جولائی کو سانحہ سیہون،جیکب آباد اور شکارپور کے دہشتگردوں کو رہا کرنے کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج کیا جائیگا جو تحریک میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔