وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کی سابق سینیٹر اور مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی سعید احمد غنی سے ملاقات کی ، ایم ڈبلیوایم کے وفد نےسعید غنی کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ، اس کے ساتھ ساتھ سعید غنی اورایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کے درمیان بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ،سعید غنی نے مجلس وحدت مسلمین کا حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پرشکریہ ادا کیااور باقائدہ اظہار تشکر کیلئے جلد وحدت ہاوس آنے کا اعلان کیا ۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل رہنما مولانا علی انور، مولانا صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن ، میر تقی ظفر اور ضلع جنوبی کےعہدیدار برادر حسن اور برادر مہدی شامل تھے ۔