کراچی، ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کا اجلاس، شعبہ جاتی رپورٹس پیش

08 September 2017
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی کابینہ کے اہم اجلاس میں شامل اراکین نے سیکریٹری جنرل کو اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جس پر ضلعی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ کے اراکین باالخصوص شعبہ عزاداری، شعبہ اطلاعات،شعبہ تنظیم سازی اور شعبہ سیاسیات کو محرم الحرام کے حوالے سے اہم امور کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے آئندہ آنے والے جمعہ کو ضلعی شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا۔ زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین وضلع وسطی کی کابینہ کا اہم اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل ثمر زیدی کی سربراہی میں ڈویژن آفس انچولی بلاک 20 میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی کابینہ کے اکثریتی ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک ضلعی کابینہ کے اراکین نے سیکریٹری جنرل کو اپنے اپنے شعبہ جات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس پر ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام اراکین کو اپنے اپنے امور مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس ۔موقع پر ضلعی کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل ثمر زیدی نے شھر کراچی میں ہونے والی حالیہ  بارشوں کے حوالے سے ہونے والے نقصانات اور ان علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی اور خیرالعمل ویلفیر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ثمر زیدی کا کہنا تھا کہ بلا تفریق عوامی مسائل کا حل ہی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا نصب العین ہے اور اسی عوامی خدمت سرشار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ہر رہنماء اور کارکن عوامی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔ ثمر زیدی کا کہنا تھا حالیہ بارشوں نے فرزندانِ کراچی اور سندھ حکومت کی اصلیت آشکار کردی ہے، ایک جانب کراچی کی عوام پانی میں ڈوب رہی تھی تو دوسری جانب سندھ کے وزیرِ بلدیات جام خان شورو شراب اور رقص و سرور میں ڈوبے کراچی والوں کا غم بھلانے میں مصروف تھے اور دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی آسائشوں میں مگن تھے لیکن کسی کو شھرِ قائد کی پرواہ نا تھی ماسوائے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور چند دیگر سیاسی و مذہبی تنظیموں باالخصوص پاکستان تحریکِ انصاف،جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (جے ڈی سی) پاسبانِ عزاء پاکستان کے کارکنان شھر کراچی کی عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل رہے اور تاحال ہیں۔ ثمر زیدی نے ضلعی کابینہ کے اراکین کو خصوصی ہدایت کہ تمام اراکین اپنے اپنے علاقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کی فوری اور بروقت امداد کے حوالے سے امور انجام دیں۔ اس کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرل ثمر زیدی نے محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی شوریٰ کا اجلاس 8 ستمبر بروز جمعہ ڈویژن آفس انچولی میں طلب کرلیا


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree