ایام عزاء، ایم ڈبلیو ایم سندھ کی جانب سے 5 رکنی صوبائی عزاداری سیل قائم

09 September 2017
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے ایام عزا محرم الحرام اور صفر المظفر کے لئے صوبائی عزاداری سیل قائم کیا گیا ہے۔ پانچ رکنی صوبائی عزاداری سیل کے سربراہ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ہوں گے جبکہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر علی حسین نقوی کوآرڈینیٹر اور صوبائی سیکرٹری شعبہ عزاداری سید علی اکبر شاہ ڈپٹی کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ برادر آغا ندیم جعفری صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت اور برادر سید حفیظ علی شاہ صوبائی رابطہ سیکرٹری بھی صوبائی عزاداری سیل کے رکن ہوں گے۔ علامہ مقصود ڈومکی کا اخباری بیان میں کہنا تھا کہ عزاداری اور مجالس میں کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہوتوعزاداری سیل سے رابطہ کیا جائے۔ سندھ بھر کے اضلاع کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ جلد ضلعی عزاداری سیل تشکیل دے کر صوبہ کو آگاہ کریں۔ ڈویژن عزاداری سیل کا اعلان بھی آیندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔ 


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree