ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کے خلاف کل کراچی پریس کلب پر بھرپورعوامی احتجاج ہوگا، علامہ مبشر حسن

18 November 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن اور آئی ایس او کراچی کے صدر محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی پر ملت جعفریہ خاموش نہیں بیٹھے گی، کراچی پریس کلب پر شیعہ قوم کی بڑی تعداد ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے آواز حق بلند کرے گی، ناصر شیرازی کو رانا ثناء اللہ کی قید سے بازیاب نہ کرایا گیا تو گورنر ہاؤس سندھ کے راستے سب نے دیکھ رکھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد عباس، علامہ صادق جعفری، میر تقی ظفر، علامہ اظہر نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ مبشر حسن نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی شیعہ دشمنی پر مبنی پالیسی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ ن لیگ پاکستان میں داعش کی سب سے بڑی سہولت کار ہے، ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ سمیت ن لیگ کی سیاہ کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ وطن کے باوفا بیٹے ناصر شیرازی کا جرم یہ ہے کہ اس نے ملک کے غدار ن لیگ کی عدلیہ کو تقسیم کرنے کی سازش کو آشکار کیا، پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کیلئے شب و روز کوشاں رہا اور شیعہ مظلوم لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کرتا رہا۔ علامہ مبشر حسن نے اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت 19 نومبر بروز اتوار بوقت ساڑھے تین بجے دن کراچی پریس کلب پر ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ناصر شیرازی کو فی الفور بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree