پیٹرولیم مصنوعات کے بعددودھ کی قیمت میں ہوشربااضافہ متوسط طبقے کی زندگی داؤ پرلگادے گا، علی حسین نقوی

08 February 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا کہ ڈیری فارمرزکی جانب سے دودھ کی قیمت میں20سے 30روپے کے اضافہ کی مذمت کرتے ہیں کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کاجن بے قابو ہے اور اوپر سے دودھ کے ہوشربا اضافے سے غریب، متوسط طبقہ سمیت مستقبل کے معماروں کی زندگی داؤ پر لگ جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس سولجر بازار میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پولیٹیکل کونسل کے رکن میر تقی ظفر ،حسن عباس ،کاظم عباس و دیگر موجود تھے۔

 انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کی ناقص پالیسی کے سبب غریب،مزدور اور نچلی طبقہ کی زندگی شدید متاثر ہوئے ہے اور ملک میں بیروزگاری میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے سبب مہنگائی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کمشنر کراچی سے اپیل کی کہ دودھ کے نرخوں میں ہوشربااضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ڈیری فارمز کے مسائل ترجیح بنیادی پر حل کئے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree