پی ایس پی علماءکمیٹی کی ایم ڈبلیوایم سےملاقات اورشہادت حضرت فاطمہؑ پر اظہار تعزیت

20 February 2018

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار میں پاک سر زمین پارٹی علماء کمیٹی کے مرکزی صدر مفتی نوید انور ، جنرل سکریٹری حماد اللہ ، مولانا شفیق الرحمن ،مولانا آفتاب نذیر ، مولانا ضیاالرحمن اور بردار یوسف پر مشتمل وفد نے صوبائی رہنما ناصر حسینی ، کراچی ڈویژن کے علامہ سجاد شبیر رضوی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امورِ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مفتی نوید نے پی ایس پی کے سربراہ کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ آج یوم شہادت بی بی سیدہ فاطمہ ؑ ہے علمائے کرام نے حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کے مناقب و فضائل بیان کئے ، انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات کا مقصد باہمی اتحاد و اتفاق خصوصاً جناب سیدہ عالم کی شہادت پر ملت تشیع کو تعزیت پیش کرنا تھا اور جتنا عقیدہ اہل تشیع کا ہے اتنا ہی عقیدہ اہل سنت کا بھی ہے ، ناصر حسینی نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اہل سنت علماء کا آنا نا صرف مثبت اقدام ہے بلکہ امت میں اتحاد و اتفاق کی فضاء مزید قائم کرنے کی طرف بڑی پیش رفت ہے، آخر میں وطن عزیز  پاکستان کی سلامتی اور دہشت گردوں سے نبردآزماافواج پاکستان کی فتح و نصرت کیلئے دعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree