وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت وحدت ہاؤس سولجر بازار میں جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں محفل جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ، منقبت خواں، شعرا ، حضرات اور مزہبی ، سماجی ، رہنماؤں نے شرکت کی ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما ناصر الحسینی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق جعفری ، علامہ سجاد شبیر رضوی ، ps117 کے ممبر صوبائی اسمبلی قمر عباس رضوی ، مولانا علی رحمت حجتی ، سید ناصر آغا ، عظیم جاوا ، شاہد قادری ، عبدالوحید رضا قادری ، حافظ عبداللہ جونا گڑھی ، شاہ کفیل احمد ، ایم ڈبلیوایم ضلع جنوبی کےسیکریٹری جنرل حسن رضا ،ڈپٹی سیکریٹری عقیل احمد ، رابطہ علی عباس ، محمد ضامن نقوی ، تصدیق ندیم ودیگر موجود تھے۔
جشن میلاد زہرا ؑسے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری ، علامہ سجاد شبیر رضوی ، ناصر الحسینی ، مولانا علی رحمت ، حافظ عبداللہ جونا گڑھی، قمر عباس رضوی نے کہا کہ عالم اسلام کی خواتین کو چاہیے کہ وہ حضرت بی بی سیدہ فاطمہ الزہرا ؑکی سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح اور اولاد کی تربیت صحیح طریقے کریں،جناب سیدہ کی شخصیت میں جناب رسول خدا ؐ کی سیرت و صورت نظر آتی ہے اور آپکی زندگی عالم انسانیت کی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ یمن میں عرب اتحاد کی بربریت ، جاریت اور انسانیت سوزی پر خاموش اقوام متحدہ کے شام کے شہر غوطہ میں دشت گردوں کے خلاف کارروائی کو جنگی جرم قرار دینا ، یمن میں سعودی عرب کی جنگی جرائم کی داستانیں بکھری پڑی ہیں ، بچوں ، عورتوں ، مردوں کا قتل عام ، شہری علاقوں پر سعودی عرب کی بہمانہ و مجرمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے لیکن اقوام متحدہ و سیکورٹی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جبکہ شام میں داعشی دشت گردوں کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ ، سیکورٹی کونسل و عالمی اور پاکستانی میڈیا ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔
آج اقوام متحدہ ، او آئی سی کو یمن ، بحرین ،سعودی عرب میں مردوں ، خواتین ، بچوں سمیت مظلوم مسلمانوں کا خونِ عالم انسانیت کو پکار رہا ہے اور عرب اتحاد و مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،جشن کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا اور مومنین میں نیازتقسیم کی گئی۔