وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے کہا کہ کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور اقرباء پروری کی سیاست نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، ایک دوسرے کو چور چور کہنے کی سیاست کرنیوالے چوروں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارعلی حسین نقوی نے کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر ،علامہ مبشر حسن ،احسن عباس ،ودیگر موجود تھے ۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد اور عوامی مسائل حل کرنے سے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی، جانب داری اور کرپشن کی دیواروں پر کھڑی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا، حکومتی بلند بانگ ترقیاتی کاموں کے باوجود کروڑوں مظلوم عوام غربت کی سطح سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، عدم انصاف، کرپشن مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کو حقوق اور روزگار مہیا کرکے ہی دہشتگردی کو سیاسی طور پر کمزور کیا جا سکتا ہے