کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تعلیمی اداروں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے، علامہ صادق جعفری

10 April 2018

 وحدت نیوز (کراچی) شہر قائد میں لوڈشیڈنگ کا جن کسی صورت قابو نہیں آرہا، کے الیکٹرک سمیت وفاقی وزارت پانی وبجلی اور صوبائی حکومت کا رویہ مجرمانہ ہے، کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے اوقات میں زیادتی قابل مذمت ہے، نویں دسویں جماعت کےامتحانات میں مصروف طلباءکو تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تعلیمی اداروں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے ڈویژنل کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ مبشرحسن،علامہ علی انور ، علامہ نشان حیدر، احسن عباس رضوی، میر تقی ظفر، عارف رضا زیدی، عون علی، سبط اصغر ودیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کے الیکٹرک نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھاہے، غربت ومہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ جیسے سنگین عذاب کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کے مجرمانہ اور ظالمانہ رویئے کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی احتجاجی مہم دوسرے مرحلے میں داخل ہورہی ہے، بروزبدھ او رجمعرات شہر کے مختلف تعلیمی مراکزکے باہر طلباءوطالبات ،اساتذہ اور شہری کے الیکٹرک کے غیر انسانی وغیر اخلاقی رویئے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree