شدید گرمی سےعوام بلبلارہے ہیں اور بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ مذید ظلم کےپہاڑتوڑ رہی ہے،علامہ مقصودڈومکی

04 May 2018

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی سے عوام بلبلارہے ہیں اور کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ مذید ظلم کےپہاڑتوڑ رہی ہے،کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک و دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے اب تک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہ اٹھایا جانا اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے عملاً لاتعلقی سندھ حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا کھلا ثبوت ہے، سندھ حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس سولجربازار کراچی میں ڈویژنل شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے سے بدحالی کی شکار عوام کو سہولیات فراہم کرے اور عوامی مسائل کو حل کرے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ سندھ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے عوام کو میسر سہولیات پر بھی ڈاکہ ڈالنے اور مزید بدترین کرپشن میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام مسائل اور حقوق کیلئے جس سطح تک جانا پڑے جائیں گے، سندھ حکومت کو اخباری دنیا سے نکل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، وگرنہ عوام کی مدد سے حکومت کے خلاف سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کی عوام کو بدترین مسائل میں جکڑ کر رکھنے کا خمیازہ پیپلز پارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں یکسر ناکامی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree