پاکستان کے چھ کروڑ شیعہ کسی غیر پر انحصار کی بجائے اپنے قوت بازو پر اعتماد کریں،علامہ مقصودڈومکی

06 May 2018

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ زمیندار منظور عباس انصاری کی شہادت گذشتہ کئی سالوں سے ڈی آئی خان میں جاری شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے۔ عمران خان کا نیا پاکستان اور کے پی کے کی مثالی پولیس کہاں ہے۔ قوم کے درد پہ مگر مچھ کے آنسو بہانے والے سیاستدانوں کو کیوں ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی نظر نہیں آرہی۔ پاکستان کے چھ کروڑ شیعہ کسی غیر پر انحصار کی بجائے اپنے قوت بازو پر اعتماد کریں۔

انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ ڈی آئی خان کے مظلوموں کے حق میں متحد ہوکر آواز بلند کریں، جس طرح کوئٹہ اور پاراچنار کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی گئی، اسی طرح ڈی آئی خان کے مظلوم شیعہ پوری دنیا کے مومنین کی توجہ کا محور بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ڈی آئی خان کے مظلوم مومنین کے ساتھ ہیں، احتجاج کے ہر مرحلے میں ان کا ساتھ دیں گے۔ جناب چیف جسٹس صاحب نے جس طرح کوئٹہ میں جاری قتل عام کا از خود نوٹس لیا ہے، انہیں ڈی آئی خان میں تسلسل کے ساتھ جاری قتل عام کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔ ملک کی مقتدر قوتوں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ شیعہ اس ملک کے محب وطن اور بہادرشہری ہیں جن کا مسلسل قتل عام ہورہا ہے۔ قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے اور اس سلسلے میں پوری قوم کو پاک فوج اور اس کے بہادر سپاہ سالار سے خصوصی توقعات وابستہ ہیں ،امید ہے کہ وہ ان توقعات پر پورا اتریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree