ایم ڈبلیوایم کے پرزور مطالبے پرڈپٹی کمشنر سجاول کی جلوس یوم علیؑ کیلئے موثرانتظامات اور سخت سکیورٹی کی ہدایت

05 June 2018

وحدت نیوز(سجاول)  ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری اور ایس ایس پی سجاول فداحسین جانوری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کے ۲۱ رمضان المبارک شہادت حضرت علی علیہ السلام   کے موقعے پر جلوس کی گزرگاہوں کی صفائی کا بہترین انتظام کرنے، مجالس اور جلوس کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے،  صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور سخت حفاظتی انتظامات کے لیئے  کوشش کی جائے۔ یہ ہدایتیں انہوں نے دربار ہال میں  ۲۱ رمضان المبارک شہادت حضرت علی علیہ السلام  کے موقعے پر امن اور امان برقرار رکھنے اور انتظامات کا جائزا لینے کے لیئے  دربار ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

 اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرIسردار ریاض  حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو شنکر لال راٹھوڑ، اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد حنیف پتافی، مجلس وحدت مسلمین کے مختار احمد دایو مظفر علی لغاری سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلعہ سجاول ، ایس ایچ او سجاول مشتاق احمد اور دیگر متعلقہ افسران اور علمائے کرام نے شرکت کی۔  ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایتیں دیں کے وہ مجالس اور جلوس کے دوران امام بارگاہوں کے دورے کرکے درپیش مسائل حل کریں  اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کے  ۲۱ رمضان المبارک  علی علیہ السلام  کی دین کی خاطر دی گئی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ امن و محبت، ایثار اور بھائیچارگی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کے  علی علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیئے بہترین نمونہ ہے۔  انہوں نے کہا کے ایپکس کمیٹی کی پالیسی کے مطابق کسی کو بھی  معمول  سے ہٹ کرنئے جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اس موقعے پر موجود علمائے کرام نے امن امان کو برقرار رکھنے کے لیئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree