وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے گلگت بلتستان کے مجاہد اور عوام دوست لیڈر اور ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی کو شیڈول فورمیں ڈالنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، وحدت ہائوس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آغا علی رضوی گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کی توانہ آواز ہیں، انہوں نے ہمیشہ جی بی کے محروم عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑا ہے،گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی تحریک اور اینٹی ٹیکس تحریک کے سرخیل کو عوامی مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں انتقامی سیاست کا نشانہ بنایاجارہا ہے جوکہ غیر جمہوری اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان حکومت ایم ڈبلیوایم کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے باز رہے بصورت دیگر گلگت بلتستان سے لیکر کراچی تک شدید احتجاج کیا جائے گا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آغا علی رضوی اور گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کیلئے سرگرداں رہنمائوں کو فوری طور پر شیڈول فور سے خارج کیا جائے ۔