وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کی مسلسل کاوشوں اور کے الیکٹرک انتظامیہ کی بھرپورتوجہ و تعاون کی بدولت ملیر کے مختلف علاقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نئی پی ایم ٹیز کی تنصیب، کھلے تاروں کی جگہ ایئربنڈل کیبل کی تبدیلی ، نئی میٹرز کی تبدیلی کے کام کا آغاز ہوگیا ہے،اس حوالے سے کے الیکٹرک انتظامیہ نےنئے تار اور میٹرز ودیگر اشیاءجعفرطیار سوسائٹی پہنچادی ہیں، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے وفود کی کے الیکڑک کے حکام ریجنل ہیڈ ارشد افتخار صاحب، ذاکر میمن صاحب اور سلیم بلوچ صاحب سے مسلسل ملاقاتوں ، روابط اور مسائل سے آگاہی فراہم کرنے کے نتیجے میں کے الیکٹرک انتظامیہ نے جعفرطیار ، حسنین ،عماریاسرسوسائٹی ، شمائیل ہومزاور غازی ٹائون میں وولٹیج کے مسائل کے حل کیلئے 5نئی پی ایم ٹیز کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے، جوکہ سجادیہ چوک، مدرسہ جماران، حیدری چوک، عزاخانہ العباس اور پیر محفوظ روڈپر لگائی گئیں ہیں، علاقے میں لوڈشیڈنگ کے اوقات میں کمی کیلئے 100نئے پولز بھی لگائے جارہے ہیں،پرانے کھلے تاروں کی جگہ نئے بنڈل کیبل کی تنصیب کی جارہی ہے، ایم ڈبلیوایم کے پرزور مطالبے پر رہائشیوں کی سہولت کیلئے سستے میٹرز فراہم کیئے جارہے ہیں جبکہ حالیہ تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن سے متاثرہ بجلی کے میٹرز کی مفت تبدیلی کا عمل بھی جلد شروع کی جارہی ہے ، انشاءاللہ یہ تمام کام مجلس وحدت مسلمین کی زیر نگرانی محرم الحرام سے قبل پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے، واضح رہے کہ آج کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے تمام نئے تار ، میٹرزاوردیگرپارٹس اور اشیاءوحدت ہائوس ملیرمیں ایم ڈبلیوایم کے رہنمائوں کے حوالے کردی گئی ہیں ۔