وحدت نیوز(میہڑ) مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی ضلع دادو کے ایک روزہ تنظیمی دورے پر میہڑ پہنچے، ضلعی سیکریٹری جنرل برادر اصغر علی حسینی ، سیکریٹری سیاسیات برادر عبداللطیف و اراکین کابینہ سے میٹنگ کی تنظیمی فعالیت اور الیکشن 2018 سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ تکفیری جماعتیں وطن عزیز پاکستان میں دھشت گردی اور قتل و غارت گری کی ذمہ دار ہیں ان کا راستہ روکنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ایک سازش کے تحت قاتلوں اور دھشت گردوں کو پارلیمنٹ میں لانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے مجلس وحدت مسلمین ملکی ایوانوں میں ملت کے باکردار افراد کو دیکھنا چاہتی ہے جو وطن عزیز کی سربلندی اور ملت کے حقوق کے لئے موثر آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ آل شریف اپنے مکروہ کردار کے سبب رسوا ہوئے اور ان کا عبرتناک انجام سامنے آرہا ہے۔ جنہوں نے ملکی دولت کو لوٹا ملک میں مسلکی تفریق اور شیعہ دشمنی کو رواج دیا اور تکفیریوں کو سپورٹ کیا۔ اس موقعہ پر حسینی پینل کی دعوت پر علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ضلعی وفد کے ہمراہ مدرسہ سفینہ اہل بیت ؑ میہڑ میں علامہ عابد علی عرفانی اور سید اسد شاہ حسینی سے تفصیلی ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ علامہ مقصودعلی ڈومکی سے پاشا خان بٹ نے بھی ملاقات کی اور صوبائی نشست پر حمایت کی اپیل کی، علامہ صاحب نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اس حلقے سے فیاض بٹ صاحب کامیاب ہوں مگر صوبائی سیاسی کمیٹی سے مشاورت کے بعد حتمی جواب سے آگاہ کیا جائے گا۔