وحدت نیوز (کراچی) حلقہ پی ایس 105 مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ ایڈجسمنٹ حلقہ پی ایس 105 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کاظم راجیا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد علی عزیزنے اپنے وفد کے ہمراہ وحدت ہاوس صوبائی دفتر میں ملاقات کی اور دونوں جماعتوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی گئی کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم مثبت اور تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ملک کی ترقی و استحکام اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیں۔جس کو حقیقی شکل دینے کے لیے تکفیری اور انتہا پسند قوتوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔ہمارا اور پاکستان تحریک انصاف کا مشنور ایک ہی ہے ہم بھی قائد اعظم و علامہ اقبال کا پاکستان چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی کرپشن سے پاک پاکستان کی خواہاں ہے ہم بھی تکفیریت کا خاتمہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان سے شدت پسندی کا خاتمہ چاہتی ہے۔حلقہ پی ایس 105 میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف پورے عزم سے مشترکہ جدوجہد کا اعلان ہے۔کرپشن و شدت پسندی کی مخالفت میں پاکستان تحریک انصاف ہماری ہم خیال جماعت ہے۔انشاء اللہ 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 105 کا ساتھ محض بیانات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہم الیکشن مہم سے نتائج آنے تک اپنے کارکنوں کے ہمراہ میدان میں موجود رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی ایس 105 میں آپ کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا ئے گا۔ایم ڈبلیو ایم ملت تشیع کی نمائندہ اور عوامی جماعت ہے اور ہر قومی ایشو پر یہ جماعت میدان میں موجود رہی ہے۔ان کی قومی خدمات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے اپنے امیدوار کی دسبرداری اور حمایت اعلان کے بعد ہماری فتح کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم ہی مذکورہ حلقہ سے کامیاب ہوں گے۔پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے علامہ اظہر نقوی،میر تقی ظفر،آصف صفوی جبکہ پی ٹی ائی کی رہنماوں وکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔