قائد واقبال کے پاکستان کو انتہاپسندی اور استکباری سازشوں سے خطرات لاحق ہیں، علامہ مقصودڈومکی

15 August 2018

وحدت نیوز (جیکب آباد)  جشن آزادی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد اور المصطفی اسکائوٹس کے زیراہتمام جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں تنظیمی کارکن اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی اور استقلال کی قدر کرتی ہیں۔ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے انتھک جدوجہد کی اور انگریز سامراج بوڑھے استعمار برطانیہ کی غلامی سے اس ملک و قوم کو آزاد کیا۔ ہم جدوجہد آزادی کے ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں انگریز سامراج سے آزادی کی راہ میں قربانیاں دیںاور ہم شہدائے پاک وطن کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو مملکت خداداد پاکستان کی بقاء اور سالمیت کے لئے شہید ہوگئے۔

 انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان کو تکفیری دھشت گردوں سے خطرہ ہے جو داعش طالبان اور لشکر جھنگوی کے نام پر معصوم اور مظلوم عوام کا خون بہاتے ہیں۔ جو دشمن کے آلہ کار بن کر پاک فوج اور پولیس کے جوانوں پر حملہ کرتے ہیں۔ دھشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا اور المصطفی اسکائوٹس کے جوانوں نے قومی پرچم کو اسکاوٹس سلامی پیش کی۔ آخر میں علامہ سیف علی ڈومکی کے خطاب اور دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree