وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ، ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی اپنے بیان میں کہاہے کہ میمن گوٹھ ملیر میں نو محرم الحرام کے جلوس عزاپر حملہ مذہبی آزادی پر حملہ ہے، پاکستان کا آئین ہر شہری کو آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کا حق دیتاہے جس پر کسی صورت قدغن برداشت نہیں کی جاسکتی،انہوںکہاکہ جلوس عزاپر حملے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران اور بلدیاتی نمائندگان کا ملوث ہونا باعث شرم اقدام ہے، پیپلز پارٹی ایک جانب بین المذاہب ومسالک ہم آہنگی کی دعویدار بنتی ہے دوسری جانب اس کے اراکین کا ایسا فرقہ وارانہ طرزعمل قول وفعل کا تضادہے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے اس شرمناک اور فرقہ وارانہ اقدام میں ملوث پی پی پی کے عہدیداران اور بلدیاتی نمائندگان ڈیھ ملھ مرادمیمن گوٹھ کے یوسی ناظم عبدالحمید بروہی، سابق یوسی ناظم سلیم میمن کےبیٹےزاہد، بھتیجےنویداور ایک مذہبی شدت پسند رہنمانذیر نعیمی کے خلاف فوری تنظیمی تادیبی اور قانونی کاروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کسی کو بھی مذہبی شدت پسندی کا حوصلہ حاصل نا ہوسکے ۔