ایم ڈبلیوایم ضلع ٹھٹھہ کے زیر اہتمام جشن عیدمیلاد النبیؐ کا شاندار انعقاد، شیعہ سنی علمائے کرام اورنعت خوانوں کا نذرانہ عقیدت

26 November 2018

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے زیر اہتمام بفرمان امام خمینیؒ ھفتہ وحدت 12ربیع الاول تا17ربیع الاولاتحاد بین المسلمین بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و حضرت امام جعفر صادق ع کاشاندار انعقاد کیا گیا، اس پرنور محفل میں مھمان خاص رکن سندھ اسمبلی سید ریاض حسین شاہ نے شرکت کی اور عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں و قصیدہ خوان سید حیدر شیرازی کے علاوہ برادر زوار لالا حسینی ،زوار محمد جمن حیدری ،سید مہتاب شاہ، جاکرا برادران کی مشتاق احمد نورالدین ریاض حسین کے ساتھ ساتھ برادر عمران مغل، برادر گل منیر عمرانی، استاد عبدالحمید مہراٹوی نے نعت رسول مقبول کا ھدیہ پیش کیا  پروگرام کے دوسری نشست میں عالم اھلسنت الحاج مولانا مفتی عبدالرحمان ٹھٹوی کے شاگرد مولانا محمد حسین رحمانیعالم اھلسنت کے مولانا غلام مصطفیٰ شاھ سجاول، مولانا محمد جمن جاتی اور عالم اھل تشیع مولانا فدا حسین فردوسی اور مولانا عرفان علی حسینی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب مین کہا کہ حضور نبی کریم تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے ، حضور صرف شیعہ سنی کی ہی نہیں بلکہ انسانیت کی میراث ہیں ، آپ نے جہالت کی غلاظت سے نکال کر ہدایت کے نور کی جانب پناہ دی، زندگی جینے کا سلیقہ و حوصلہ دیا، معاشرے کو قوانین و انصاف کا مجموعہ بنایا، حقوق اولاد ، والدین ، بہن ، بیوی بیٹا و بیٹی سے آشنا کیا، فضائل و مناقب میں آںحضرت کا کون ثانی ہو سکتا ہے کہ جب زمین کا فرش آپ کے قدموں کی زینت و آسماں کا سائباں آپ کے استقبال کے لیے شامیانہ قرار پایا ، خلق کر کے باری تعالی نے فرما دیا میرا حبیب اگر آپ نہ ہوتے تو یہ کائنات نہ ہوتی۔ اتحاد بین المسلمین مجلس وحدت ک بنیادی و اہم ترین مقصد ہے ، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شیعہ و سنی نے جسطرح ملکر پاکستان بنایا اسی طرح ملکر اس مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی حدود کی محافظت یقینی بنائیں۔ تکفیریت ملک کے لیے زہر قاتل ملکر اسے شکست سے دوچار کریں۔

پروگرام کے اختتام پرچیف آرگنائزر ڈاکٹر عبدالحسین شاھ نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیغمبر اعظم ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ملک بھر میں۱۲ تا۱۷ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پر نور محافلوں کا آغاز کر دیا گیاہے، سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزِوحدت ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے ان بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنےمیں آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کو اپنے مذموم عزائم میں شکست ہوئی ہے،،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree