وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل کاظم محمد اور نامزد ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا غلام عباس کا ضلع وسطی کے علاقے عرفات ٹاؤن نارتھ ناظم آباد میں واقع مسجد و مدرسہٗ ابوذر غفاری کا دورہ مسجد کے پیش امام مولانا فدا حسین منتظری سے ملاقات۔ مولانا فدا حسین منتظری کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے کٹھن ترین حالات میں مجلس وحدت مسلمین جو کردار ادا کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کردار مثلِ مختار ہے اور اس ملت کے ہر فرد کو ان کا بازو بن کر ساتھ دینا چاہئیے۔ اس موقع پر برادر کاظم محمد نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مستضعف لوگوں کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مولانا فدا حسین منتظری کو مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے منسلک ہو کر کام کرنے کی دعوت بھی دی اور گزارش کی کہ وہ مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی کابینہ میں بحیثیت سیکریٹری تربیت ذمہ داری نبھائیں جسے مولانا فدا حسین نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے مجلس وحدت کے ساتھ کام کا موقع مل رہا ہے۔