وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل برادر کاظم محمد کا وفد کے ہمراہ سرجانی یونٹ کا دورہ ، یونٹ کی کارکردگی اور تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیا ۔ برادر کاظم محمد نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ منظم ہونا ہماری ضرورت ہے۔ جب ہم منظم ہوتے ہیں تو ہماری آواز میں طاقت پیدا ہوتی ہے، اکٹھے ہوکر رہنا ہماری ضرورت ہے، مشترکہ اہداف ہی ہمیں متحد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو اجتماعی کاموں سے روکا گیا، انہیں ڈرایا گیا کہ اجتماعی جدوجہد میں آپ کی جان جاسکتی ہے، آپ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے مگر اس کے بعد بھی ہم نے الٰہی راستے کو ترک نہیں کیا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سرجانی یونٹ کے سیکریٹری جنرل برادر ناصر ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر عون ، یونٹ ممبر برادر عون اور برادر عباس موجود تھے جبکہ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع وسطی کی نامزد کابیہ کے اراکین ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا ملک غلام عباس، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مظہر جعفری ، سیکریٹری شماریات برادر ضیاء عباس اور سیکریٹری نشر و اشاعت برادر ہمایوں شامل تھے ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے نامزد ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا ملک غلام عباس نے تنظیم کو فعال بنانے پر خصوصی گفتگو کی اورملاقات میں موجود تنظیمی ذمہ داران سے ایک نئے جذبے اور ولولے سےتنظیمی فعالیت انجام دینے کا عہد لیا ۔