شیخ حسن جوہری کی گرفتاری گلگت بلتستان کے حقوق کی آواز دبانے کی مذمو م کوشش ہے،علامہ صادق جعفری

18 January 2019

وحدت نیوز(کراچی) شیخ حسن جوہری کی گرفتاری گلگت بلتستان کے حقوق کی آواز دبانے کی مذمو م کوشش ہے، حفیظ الرحمٰن حکومت شیخ حسن جوہری کوپابند سلاسل کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، گلگت بلتستان حکومت شیخ حسن جوہری کو فوری رہا کرے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سے محروم عوام کسی بھی جبرواستبدادکے آگے سرتسلیم خم کرنے والے نہیں ،شیخ حسن جوہری نے ہمیشہ خطے کے محروم عوام کی درست اور جرائت مندانہ اندازمیں ترجمانی کی ہے،شیخ حسن جوہری کی گرفتاری درحقیقت آغا علی رضوی کو خوفزدہ کرنے کی ناکام حکومتی سازش ہے ، لیکن حفیظ سرکار کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ گلگت بلتستا ن کے عوام اپنے خون کے آخری قطرے تک اپنے قائدین کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں، اگر جی بی حکومت نے شیخ حسن جوہری کو رہا نا کیا تو ملک بھرمیں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree