سزا یافتہ مجرم کو بیرون ملک علاج کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہےتوحکومتی غفلت کےشکار معصوم حسنین کو کیوں نہیں، احسن عباس رضوی

16 November 2019

وحدت نیوز(کراچی) پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت وہ واحد حکومت ہے جس کے نذدیک انسانی جانوں سے زیادہ کتوں کی جانیں قیمتی ہیں ۔ اگر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک سزا یافتہ مجرم کو بیرون ملک علاج کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے تو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت سرکاری خرچ پر معصوم حسنین کو علاج کے لئے باہر بھیجے جہاں اس کے چہرے کی سرجری ہوسکے۔ان خیالات کا اظہا ر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ترجمان سید احسن عباس رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر خصوصاسندھ میں آوارہ اور پاگل کتوں نے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رکھی ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق اسوقت سندھ میں 20 لاکھ سے زائد آوارہ کتے موجود ہیں۔سندھ کے مختلف علاقوں سے سگ گزیدگی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی خبریں آرہی ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معصوم حسنین کو آوارہ کتے نے جس بے دردی سے نوچاہاہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایک سال کے دوران 92 ہزار سے زائد کتے کے کاٹے جانے کیس رپورٹ ہوئے کئی درجنوں افراد اذیت ناک موت کا شکار ہوئے۔سندھ حکومت صوبے کو پیرس بنانے کے دعوے تو کرتی ہے لیکن سرکاری اسپتالوں میں (ریبیزوائرس )کتے کے کاٹے کے بعد کی ویکسین بھی دستیاب نہیں ۔ سندھ حکومت آوارہ اور پاگل کتوں کے خاتمے کے خلاف مہم چلانےکیلئے بہانے بازی سے کام لے رہی ہے ۔ اگر سندھ حکومت آوارہ اور پاگل کتوں کے خلاف کوئی کاروائی انجام نہیں دے سکتی توان کتوں کے خاتمے کیلئےاقدامات کی سیاسی ، سماجی اور فلاحی تنظیموں کو اجازت دے ۔

احسن عباس رضوی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم سندھ بھر میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ریبیز ویکسین کی اسپتالوں کو فراہمی یقینی بنائے اور کتے سے کاٹنے سے شدید زخمی معصوم حسنین کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کا فوری انتظام کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree