وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام شہر قائد میں گیس بحران کا فوری نوٹس لیں ،سید احسن عباس

27 November 2019

وحدت نیوز (کراچی) شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیاہے، سردی آتے ہی گیس بحران کے شکارشہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو باتعطل گیس کی فراہمی میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔حکومت گیس کی بلاتعطل فراہمی کے بلند وبانگ دعووں کے علاوہ عملی اقدامات بھی اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ترجمان سید احسن عباس نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی کمی شدت اختیار کرتی جارہی ہے ۔ بعض علاقوں سےگیس پریشر میں دن بدن کمی اور مکمل خاتمے کی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔ موصولہ شکایات کے مطابق ملیر ، لانڈھی ،کورنگی ، بن قاسم ، شاہ فیصل ،گلستان جوہر ، نارتھ کراچی ، سرجانی اور دیگر علاقوں میں شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا کئی کئی سالوں سے کرنا پڑرہاہے۔ملیر کے علاقے جعفرطیار سوسائٹی کے مختلف سرویز میں گیس پریشر کا مکمل خاتمہ ہوچکاہے۔شہری سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیلپ لائن نمبرز اور دفاتر میں شکایات درج کرواکرواکے تھک گئے لیکن بے حس حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔

انہوںنے کہاکہ گیس بحران کے شکار شہری لکڑیوں پر کھانے پکانے اور گیس سیلنڈرز خریدنے پر مجبور ہوچکےہیں ۔ مہنگائی کے بدترین دور میں لکڑی اور گیس سلینڈرز کااضافی بوجھ شہریوں پر بدترین ظلم ہے۔ وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر پیٹرولم وقدرتی وسائل، وزیر اعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام شہر قائد میں گیس بحران کا فوری نوٹس لیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree