وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنر ل علامہ سید باقرعباس زیدی نے سکھر قرنطینہ سینٹر میں ہونےانتظامی بدمزگی کے بعد زائرین کے احتجاج پر اپنے درعمل میں کہاکہ سکھر قرنطینہ میں موجود تمام زائرین پر امن رہیں ۔ قرنطینہ کو توڑنا خلاف شرع و قانون ہے۔حکومت قرنطینہ میں موجود رضاکاروں سے باہمی تعاون کی فضا کو قائم کرے۔
انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وباء سے عوام اور انتظامیہ کو مل کر لڑنا ہے ۔کرونا وائرس کی وباء قومی مسئلہ ہے عوام حکومت باہمی تعاون سے یہ جنگ جیت سکتے ہیں،گہانی آفات سے مقابلہ کرنا صرف حکومتوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شخص کا انفرادی فرض ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو چاہئے کہ وہ طبی ہدایات پر سختی سے عمل کریں،مشکل کی اس گھڑی میں میڈیا اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔مثبت خبریں خوف و ہراس کی فضاء توڑ کر عوام کو حوصلہ دیں گی۔