کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فتویٰ مراجع و فقہاکے مطابق نمازجمعہ و جماعت و دیگر اجتماعات کوروک دیا جائے، علامہ باقر زیدی

26 March 2020

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبا پر قابو پانے کے لیے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ فکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فتویٰ مراجع و فقہاکے مطابق نمازجمعہ و جماعت و دیگر اجتماعات کوروک دیا جائے۔ اس مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام صرف حکومتی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی استطاعت و اہلیت کے مطابق اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرے۔ ماضی میں بھی ہر مشکل گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیںہیں۔

علامہ باقرزیدی نے مزید کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے سینکڑوں کارکنوں نے ملک بھر کی طرح کراچی و سندھ بھر میں اپنی رضاکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔جس میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے آگاہی مہم اور بلا رنگ و نسل شہر کی عوام میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے اس حوالے سے شہر قائد میں موجود ضلعی دفاتر سے راشن کی تقسیم ودیگر رضاکارانہ کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل (اے ڈی ایم سی) کا قیام نہ صرف بروقت فیصلہ ہے بلکہ قومی مشکلات میں ایک مذہبی و سیاسی جماعت کے احساس ذمہ داری پر بھی دلالت کرتا ہے۔

انہوں نے سکھر قرنطینہ سے کراچی ودیگر شہروںمیں گھروں کو لوٹنے والے زائرین اور بہترین نتظامات کرنے پر ایم ڈبلیو ایم کے رضاکاران کو مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گزارا ہے قرنطینہ کے عمل سے گزرنے والے زائرین بائیس گڑورپاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو کورونا کی آفت سے نجات دلانے کی کوششوں میں ہمارا کردارانشا اللہ مثالی ہو گا۔اس سلسلے میں اپنے اہداف کا تعین اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا چکا ہے اورکورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم میدان عمل میں موجود ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree