وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف جاری بیان میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ ایک طرف حکومت عوام کو گھروں پررہنے کی تاکید کررہی ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک نے لوگوں کا گھروں میں رہنا محال کردیاہے۔ لاک ڈاون میں کاروبارزندگی متاثر ہونے کے باعث مجموعی طور پر بجلی کا استعمال کم ہوچکا ہےتاہم کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بجلی سستی کرنے کے بجائے بے جا چارجز لگاکر عوام سے لوٹ مار بھی کی جارہی ہے۔ حکومت غیراعلانیہ طویل اور بے وقت کی لوڈشیڈنگ ،اضافی چارجز اور اوور بلنگ جیسے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو فوری لگام دے اورعوام کو ریلیف فراہم کرانے میں کردار ادا کرے۔