وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے پیپ کے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر محمد جمیل،جنرل سیکرٹری عباس مہدی،نائب صدر اعجاز کورائی،جوائنٹ سیکرٹری سعید لاشاری،خازن عمران علی اور گورننگ باڈی کے اراکین سلطان چاکی سومرو، شکیل احمد قریشی، جنید حسن، جنید احمد، محمد متین خان اور ماجد حسن کو مبارک آباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب صدر محمد جمیل اور سیکرٹری جنرل عباس مہدی کی کامیابی فوٹوگرافرز کی جانب سے ان پر اعتماد کا اظہاراور قائدانہ صلاحتیوں کا اعتراف ہے۔
گزشتہ تین ماہ سے کراچی شہر میں وباء کی وجہ سے سنگین صورتحال کے باوجود فوٹو گرافر حضرات جس جرات اور حوصلہ کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے آئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔ فوٹو گرافر کو فرائض کی ادائیگی میں مکمل تحفط کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین پیپ باڈی فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل اور فرائض منصبی کی ادائیگی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں اپنا موثر اور بھرپورکردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی حقائق تک رسائی کا واحد ذریعہ وہ لوگ ہیں جو کسی مشکل کی پرواہ کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔