وحدت نیوز(بدین) حق کی فتح اورتکفیریوں کی شکست ، ایم ڈبلیوایم رہنما یعقوب حسینی کی تمام جھوٹے مقدمات میں ضمانت منظور، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی سمیت ایم ڈبلیوایم کے تمام عہدیداران اور کارکنان اور عزاداران پر نیو دمبالو میں جلوس عاشورا نکالنے پرمتعصب ڈی ایس پی اور کالعدم جماعتوں کے سہولت کارخالد رستمانی کی ایماءپر کاٹی گئی ایف آئی آر اور یعقوب حسینی پر تکفیری عناصر اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمے میں سیشن کورٹ بدین سے ضمانت منظور ہوگئی ہے۔
اس موقع پر یعقوب حسینی نے کہاکہ ضمانت کی منظوری ہمارے حق پرہونے کی دلیل ہے، ہم نےہمیشہ آئین پاکستان کی پاسداری کی اور اتحاد بین المسلمین کو اپنا فریضہ شرعی سمجھ کر انجام دیا ہے ، بدین سمیت سندھ بھر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ اہل سنت بھائیوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے لیکن تکفیری عناصر کوکسی صورت علاقے کے امن وامان کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔
ماتلی کے بعض تکفیری عناصر نے میرے اور دیگر تنظیمی ساتھیوں اور عزاداروں کے خلاف جو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمات درج کیئے گئے تھے الحمد اللہ ان تمام مقدمات میں ہماری ضمانت آج سیشن کورٹ بدین سے منظور ہوگئی ہے۔