وزیراعظم پاکستان اور مقتدر ادارےکے الیکٹرک کی چوربازاری اور فرعونیت کےخاتمے کیلئے فوری اقدامات کریں،علامہ مبشرحسن

23 September 2020

وحدت نیوز(کراچی)کے الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد کے عوام کو غیر اعلانیہ طویل دورانہ کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرنے کی مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاآغاز کردیا گیاہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے الیکٹرک کے غیر انسانی طرز عمل پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کی جان سے زائد بلنگ کے شکار عوام کو کے الیکٹرک انتظامیہ نے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی ازیت میں مبتلا کرکے ذہنی مریض بنادی ہے، شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں دوہرے عذاب کا سامنا ہے۔ کےالیکٹرک کی انتظامیہ گیس پریشر میں کمی کو بنیاد بنا کر شہریوں پر طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلط کیئے ہوئے ہے ، جبکہ صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور بجلی کے نرخ فرنس آئل کے وصول کیئے جاتے ہیں۔

علامہ مبشرحسن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیئرمین نیب اورچیئرمین نیپرا سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کے الیکٹرک کی چور بازاری کا نوٹس لیکر کاروائی کا آغاز کیا جائےاور کے الیکٹرک کے مقابل کسی دوسری کمپنی کو بجلی کی فراہمی کا موقع فراہم کیاجائے تاکہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی فرعونیت کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree