وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے ملک کے مایہ ناز صحافی PFUJ کے سابق سیکریٹری جنرل اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری مظہر عباس کی اہلیہ ارم عباس کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔
میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحومہ ارم عباس کی وفات پر مظہر عباس اور انکے خانوادہ کو اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں۔اللہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔