علامہ باقرزیدی اور ایم ڈبلیوایم کے دیگر صوبائی رہنماؤں کا علامہ رشید ترابی کے فرزند ،معروف شاعر نصیرترابی کے انتقال پر اظہار افسوس

10 January 2021

وحدت نیوز(کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ باقر عباس زیدی، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری نے معروف عالم دین مرحوم علامہ رشید ترابی کے فرزند نصیر ترابی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

نصیر ترابی 75 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گیے وہ کچھ عرصے سے سانس کے عارضے مبتلا اور بیمار تھے۔نصیر ترابی معروف دانشور اور شاعر تھے کراچی کے علاقے انچولی کے رہائشی ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین امام بارگاہ شہداء کربلا انچولی میں ادا کی جائے گی جبکہ مرحوم کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree