ایم ڈبلیوایم کے حمایت یافتہ پی پی پی کے امیدوار قادر خان مندوخیل فاتح قرار

30 April 2021

وحدت نیوز (کراچی) کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پا گئے ۔ انتخابی نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے 16156ووٹ حاصل کرکےمسلم لیگ ن کے امیدوار مفتح  اسماعیل کو شکست سے دوچار کیا جنہوںنے 15473 ووٹ حاصل کیئے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے نذیر احمد تیسرے نمبر پر رہے ، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال چوتھے، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی پانچویں اور اور ایم کیوایم کے نامزد امیدوار چھٹے نمبر پر رہے ۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اس حلقے میں صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا جنہیں پولیٹیکل کونسل کی مشاورت سے پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواست پر قادر خان مندوخیل کے حق میں دستبردار کروالیا گیاتھا، ایم ڈبلیوایم نے قادر خان مندوخیل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ڈور ٹو ڈور کیمپین کے ساتھ مختلف یونین کونسلزمیں انتخابی کارنر میٹنگس کا بھی انعقاد کیا گیا اور ووٹرز سپوٹرز کو پی پی پی کے نامزد اورایم ڈبلیوایم کے حمایت یافتہ امیدوار قادر خان مندوخیل کو ووٹ کاسٹ کرنے کی تلقین کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree